Tuesday, June 25, 2013

یاداشت

یادیں کبھی نہیں جاتیں،کچھ ماند پڑ بھی جایئں ، مکمّل نہیں جاتیں .یادوں کا رشتہ یاداشت سے نہیں جذبات سے ہوتا ہے.ذہنوں تک مقیّت بات یاداشت جب کہ دلوں میں سرکتی بات، یاد ہوتی ہے. کچھ لوگ بہترین حافظہ رکھتے ہیں، کچھ میموری فل کروا بیٹھے ہیں، دوسری بات پڑھتے .پہلی بھول جاتے ہیں. کچھ اپنی بےشرم صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ، کبھی نہ بھولی جاتی یاد بھی بھول جاتے ہیں. پر یاد جاتی نہیں. کوئی حقیر سی بات،کوئی اشارہ ، کوئی آواز، کوئی استعارہ، نظروں کے سامنے پوری فلم چلا دیتا ہے. کچھ کی زندگی کی یہ فلم دستاویزی یعنی ڈاکومنٹری ہوتی ہے،کچھ کی کامیڈی،کچھ کی سنجیدہ اور کچھ کی رومانٹک (یعنی پھر کامیڈی ). جو بھی ہو سبھی کے آخر میں "مورال آف دا سٹوری " ضرور ہوتا ہے.اب یہ بھی ضروری نہیں که اس "مورال" سے سبھی کچھ نہ کچھ سیکھیں. کیوں کہ بہت سے لوگ زندگی کی فلم بھی محض گانوں کے لئے دیکھتے ہیں.

2 comments:

  1. Yadon ka ik jhonka aaya mujh se milny barson baad... :(

    ReplyDelete
  2. Yaadein mera kul sarmaya hyn .....

    ReplyDelete